2موٹر سائیکل سوار ڈاکو سر عام ایک شخص سے 50ہزار چھین کر فرار
جہلم (نامہ نگار )چشتیاں محلہ گلی نمبر 5محمدی چوک کا رہائشی عرفان شاہ بنک سے رقم نکلوا کر گلی نمبر 2پہنچا تو دو مسلح موٹر سائیکل سوارو ں نے اسلحہ تان کر موبائل اور 50ہزار روپے نقدی لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار کیا کرتے رہتے ہیں کہ عوام بھرے بازار میں دن دہاڑے لٹ رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی محمدی چوک بنک سے پیسے نکلوانے والے کئی اشخاص لٹ چکے ہیں ،ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے ۔