کلین اینڈ گرین پروگرام کے سینٹری انسپکٹر اور اہلکاروں میں انعامات تقسیم
حضرو (نمائندہ نوائے وقت)بلدیہ حضرو کی طرف سے جاری کلین اینڈ گرین پروگرام کے سینٹری انسپکٹر اور اہلکاروں کیلئے ڈی سی اٹک علی عنان قمر کی طرف سے انعامات تقسیم کئے گئے اس سلسلہ میں ایک پروقا ر تقریب کا انعقاد سابق چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان کے ڈیرہ پر منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی اٹک علی عنان قمر تھے تقریب سے ڈی اٹک علی عنان قمر اور سابق چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان نے خطاب کیا اور سینٹری اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ حضرو حاجی سعید آرائیں ،سابق وائس چیئرمینز ملک عبد المناف ،نزاکت حسین ،کوارڈینٹر حاجی مشتاق میر ،ملک اقبال ،حاجی اورنگزیب خان ،محمد نسیم خان ،نصیر خان جدون ،آفتاب احمد تابی ،مولانا مسعود ضیاء ،صوفی محمد صفدر ،حاجی ریاض ،ملک شیر بہادر ،حاجی عارف حسین ،عبد القیوم ،طارق محمود ٹوانہ اور دیگر اتحاد گروپ کے ممبران واراکین نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈ ی سی اٹک نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام میں حضرو کے شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کلین اینڈ گرین سے حضرو شہر میں صفائی کے نظام کیساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور درخت لگانے سے ماحولیات میں بہتری آئے تقریب سے سابق چیئرمین نزاکت خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام حضرو شہر میں کامیابی سے رواں دواں ہے۔