باپ بیٹے تینوں نے مل کر اپنے ہی مالک کے مرغی خانے کا صفایا کردیا
کلرسیداں(نامہ نگار)باپ بیٹے تینوں نے مل کر اپنے ہی مالک کے مرغی خانے کا صفایا کردیا اور دس لاکھ روپے مالیت کی مرغیاں چرا کر لے گئے ملزمان کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا راولپنڈی کے عمار کاظم نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس نے چند ماہ قبل کلرسیداں کے گاؤں آراضی خاص میں مرغیوں کا شیڈ قائم کیا اور ان کی دیکھ بھال کے لیئے محمد صابر ولد امیر باز سکنہ ایبٹ آباد اور اس کے دو بیٹوں سدہیر اور منیر کو وہاں ملازم رکھا ہوا تھا وہ میرے شیڈ کہ تمام مرغیاں مالیت دس لاکھ چرا کر لے گئے ہیں کلرسیداں پولیس نے باپ بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔