یونائیٹڈ بزنس گروپ کی ایف پی سی سی آئی کے امور چلانے کیلئے میاں انجم نثار کو حمایت کی پیشکش
لاہور( کامرس رپورٹر )ملک بھر کے تاجروں کی بڑی اور بااثر تنظیم یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے عظیم تر قومی مفاد میں اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے امور چلانے کے لئے نومنتخب صدر میاں انجم نثار کو مکمل تعاون اور حمایت پیشکش کی ہے تاکہ اس پلیٹ فارم کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل اور بزنس کمیونٹی کی بہتری اور آسانیوں کیلئے استعمال کیا جا سکے۔