اسلام آباد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان ٹھیک نہیں ہے۔ فواد چوہدری پارٹی میں وزیر اعلی کیخلاف بات کریں پبلک میں نہیں۔
نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کا اختیار وزیر اعظم عمران خان کا ہے۔ جنہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو منتخب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہتری کی گنجائش ہے۔ لیکن بات پارٹی میں ہونی چاہیئے پبلک میں نہیں۔