سعودی عرب کے مشرقی علاقے جازان کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں محکمہ صحت کی 5 سال تک کے بچوں کے لیے تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔سعودی اخبار کے مطابق تین روزہ قومی مہم کے تحت جازان میں محکمہ صحت نے دور دراز علاقوں میں بسنے والوں کو اس مرض سے بچاﺅ اور مہم سے آگاہی دیتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے۔ محکمہ صحت کے کارکنوں کی ٹیم جس میں پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر کے ڈائریکٹر جابر عبداللہ ابدالی اور ٹیکنیشن عبداللہ مہدی شامل ہیں، نے مڈل سیکٹر کے ڈائریکٹر موسیٰ احمد الففی کی نگرانی میں الودافہ کے علاقے میں العبادل پہاڑ پر رہنے والوں کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کی مہم جاری رکھی۔اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ مہم کے دوران ایک لاکھ 78 ہزار 124 بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024