آرٹس کونسل میں 31 جنوری کو ادب میلہ ہو گا
کراچی (نیوز رپورٹر)ادب فیسٹیول کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد آرٹس کونسل کراچی میں کیا گیا جس میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی ،صدر آرٹس کونسل احمد شاہ، امینہ سیداور آصف فرخی شریک ہوئے۔کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادب فیسٹیول کی روح رواں امینہ سید کا کہنا تھا کہ ادب میلے کا آغاز بروز جمعہ 31جنوری کو شام 4 بجے کراچی آرٹس کونسل میں کیا جائے گا۔ ادب فیسٹیول میں 200سے زائد مقررین اور اداکار شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ ادب فیسٹیول میں آنے والے ادیب متعلقہ سماجی امور پر بات کریں گے۔اس موقع پر مختلف کتابوں کی رہنمائی بھی کے جائے گی۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہاکہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم ایسے ادبی میلوں کی میزبانی کرتے ہیں،کراچی اپنی شناخت کھو چکا تھا،ایسی سرگرمیوں کے انعقاد نے شہر کو نئی زندگی دی ہے، ہم نے اسٹریٹ لائبریری کا آغاز کیا،میراتھن جیسی صحت مند سرگرمی کا انعقاد کیا، سندھ حکومت کی جانب سے ہمیں بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ امینہ سید کا کہنا تھا کہ آصف فرخی اور مجھے خوشی ہے کہ ہم لٹریچر فیسٹیول کی تحریک کا حصہ ہیں جس کا بیج ہم نے ایک دہائی قبل لگایا تھا ، اب اس نے جڑ پکڑ لی ہے اور اب وہ پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے۔ ہم نے پہلا افتتاحی اجلاس کے اہم مقررین میں امر جلیل ، آصف سعید کھوسہ ، فرانسس رابنسن ، اور ملیحہ لودھی شامل ہیں۔ اختتامی