عوام کو روٹی کے لالے پڑ گئے، آٹا قوت خرید سے باہر، انجینئر سلیمان خان
کراچی(سٹی نیوز) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا ہے کہ گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں خود حکمران جماعت ملوث ہے حکومت نے لاکھوں ٹن گندم ایکسپورٹ کرکے اپنے لوگوں کو مالی فائدہ پہنچایا۔ پاکستان زرعی ملک اور وافر مقدار میں ضرورت سے زیادہ گندم ہونے کے باوجود عوام کو آٹا بحران کے باعث روٹی سے محروم بے حسی کی انتہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر میں آٹے کے بحران پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نااہلی حکمرانوں نے لوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے لوگ آٹے کے لئے دربدر ہیں قیمت آسان سے جالکی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ سلمان خان نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہی ہے ملک میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں عوام نے سڑکوں پر آنے کے لئے کمرکس لی ہے۔