لاہور: پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میچ کےموقع پر عوامی سہولت کےمدنظراور ٹریفک کی مؤثر روانی کیلئےٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 24 جنوری، دوسرا 25 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نےعوامی سہولت کے مدنظر اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا ہے جس کے مطابق میچ کے روز پانچ ایس پی صاحبان، 16ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز، 135پٹرولنگ افسران اور 16 سو سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے۔رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے20فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ شائقین کے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 9اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ متبادل راستوں پر وارڈنز کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، شائقین کرکٹ میں پھول،بچوں میں کینڈیز تقسیم کرتے ہوئے ویلکم کیا جائیگا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔ شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے۔
سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک کے مطابق مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی۔ کلمہ چوک انڈرپاس، سنٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ روڈ بھی ہرقسم کی ٹریفک کےلئے کھلے ہونگے۔برکت مارکیٹ سے انڈرپاس کلمہ، سنٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، کینٹ ڈیفنس کھلے ہیں۔
سی ٹی او کاکہنا ہے کہ ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا، تاہم موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا۔میچ کے دوران غالب روڈ سے سنٹر پوائنٹ مین بلیواروارڈ گلبرگ تک کا ایریا کو معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔میچ کے دوران مسلم ٹاؤن موڑ سے کلمہ چوک تک کا انٹرسیکشن عام ٹریفک کےلئے بند ہوگا۔ میچ کے دوران حالی روڈ اورلبرٹی سے حسین چوک تک بھی معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہونگے۔
سکیورٹی وجوہات کی بناپر کلب چوک سے جانب گورنر ہاؤس چوک تک کا انٹر سیکشن بند ہو گا جبکہ مزنگ فیروز پور روڈ سے قصور /کینٹ جانے والی ٹریفک کو مسلم ٹاؤن موڑ سے جانب وحدت روڈبجھوایا جائےگا۔وحدت روڈ سے برکت مارکیٹ، سنیٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ،ڈیفنس موڑ،والٹن روڈ بجھوایا جائیگا۔ قصور سے چوبرجی جانے والی ٹریفک کو لاہور بریج سے براستہ پیکو روڈ ،والٹن روڈ متبادل راستوں پر چلایا جائیگا۔
سی ٹی او کے مطابق ایف سی مال روڈ،جیل روڈ سے آنے والے شائقین براستہ کینال روڈ کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔ مزنگ، اچھرہ اور وحدت روڈ کی طرف سے آنے والے شائقین کرکٹ براستہ شاہ جمال ایف سی کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ،واپڈا ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، جو ہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے آنے والی ٹریفک براستہ فیصل ٹاؤ ن برکت مارکیٹ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈمیں پارکنگ کریں۔
کاہنہ، کوٹ لکھپت اور فیروز پور روڈ کی ٹریفک براستہ قینچی، والٹن روڈ، کیولری، جناح فلائی اوور، فردوس مارکیٹ سے حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ جبکہ کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کیلئے سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے LDAپارکنگ پلازہ میں پارکنگ کریں۔والٹن اور ڈیفنس سے آنے والے افراد براستہ کیولری، فردوس مارکیٹ، حسین چوک سے بائیں مڑکر لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں۔ظہور الہی روڈ،مین مارکیٹ، حالی روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ ایف کالج واقعہ ظہور الہی روڈ پارکنگ میں پارک کریں۔
سی این جی ، ایل این جی ، ایل پی جی چنگ چی اور آٹو رکشے گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہے ،گاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اورتمام افراد کے پاس میچ کی ٹکٹیں ہونا لازمی ہے۔قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور رش سے بچنے کیلئے میٹر و بس کا استعمال کریں۔پارکنگ اور اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں۔شہریوں کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا سے مفت شٹل سروس کاانتظام کیا گیا ہے۔
وہ تمام شہری جن کے پاس سعید انور انکلوژر، سرفراز، نواز انکلوژر، سعید احمد انکلوژر، جاوید میاندادانکلوژر،عمران خان انکلوژر کے ٹکٹس ہیں وہ لبرٹی پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے قذافی گیٹ سے داخل ہوں۔ جن کے پاس راجہ انکلوژر، عبدالقادرانکلوژر، ماجد خان انکلوژر، کاردارانکلوژر،فضل محمود انکلوژرکے ٹکٹس ہیں وہ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈ پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے فیروز پور روڈ کے گیٹ سے داخل ہوں ۔ سی ٹی او کے مطابق ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اورراستہ ایف ایم سنتے رہیں۔