پنجاب بھر میں سستے آٹے کے سیل پوائنٹس قائم کردیئے گئے:سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہروں اور تحصیلوں میںسرکاری نرخوں پرآٹے کے تھیلوں کی فراہمی کیلئے 484سیل پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں اور تحصیلوں میں 207مقامات پر ٹرکوں کے ذریعے بھی سرکاری نرخ پر آٹے کے تھیلوں کی فروخت جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب میں گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں۔ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک اور انتظامیہ کی کاوشوں سے صورتحال معمول پر ہے۔کسی کو آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ نہیں کرنے دیںگے۔