برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہاہے کہ یورپی یونین سے انخلاء کے بارے میں پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد برطانیہ نے بریگزٹ معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچادیاہے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے ایک بیان میں کہاکہ اکتیس جنوری کو برطانیہ یورپی یونین کی رکنیت سے دستبردار ہوجائے گا اوراس طرح گزشتہ کئی برسوں سے اس معاملے پرمنقسم صورتحال سے باہر نکل کر وہ موثر اندازمیں اپنی ترقی پرتوجہ مرکوزکرسکے گا۔برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ کے دستخطوں کے بعد یہ بل باضابطہ طورپرقانون بن جائے گا۔