انتقال----
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی نانی، صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی ساس اورچوہدری محمد صدیق رندھاوا ایڈووکیٹ کی اہلیہ وفات پاگئیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے فیصل آباد میں بڑے قبرستان میں دوپہر 2 بجے ہو گی۔مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات جن میں صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، علامہ راجہ ناصر عباس،صاحبزادہ اویس نورانی،صاحبزادہ نظام الدین سیالوی، صاحبزادہ مدثر تونسوی شامل ہیں،نے صاحبزادہ حامد رضا سے تعزیت کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کااظہار کیا ہے۔