الیکشن کمشنر کی پوزیشن عدلیہ سے ہوتی ہے‘ اب بیورو کریٹس کے پاس چلی گئی: فواد چودھری
اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی زریر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کی پوزیشن روایتی طور پر عدلیہ سے ہوتی ہے ، اب یہ بیوروکریٹس کے پاس چلی گئی ہے،اس کی وجہ کیا ہے؟ بدھ کے روز اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں اتفاق ہے کہ عدلیہ ادارے سے وابستہ ڈیکورم برقرار نہیں رکھ پارہی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو یہ دیکھنا چاہئے اور تجزیہ کرنا چاہئے کہ کیا غلط ہو رہا ہے؟۔