ایک تصویر ایک کہانی
پنجاب میں حقہ پینے کا کلچر بہت زیادہ ہے۔ خاص طور پر دیہاتوں میں لوگ حقہ بڑے شوق سے پیتے ہیں۔ سلیم لاہور دہلی گیٹ میں حقے تمباکو اور چلمیں فروخت کرتا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے یہ دکان چلا رہا ہے۔ جس طرح پاکستان میں سگریٹ بہت مہنگے ہو گئے۔ اسی طرح دوسری کھانے پینے کی اشیاء بھی بہت مہنگئی ہو گئی ہیں۔ دیہاتوں سے لوگ آتے ہیں حقہ اور تمباکو لے جاتے ہیں۔ حقہ دیہاتوں میں ایم این اے‘ ایم پی اے اور نمبرداروں کے ڈیروں کی زینت بنتا ہے اور وہاں کے رہائشی ڈیرے پر آ کر حقہ پیتے ہیں۔ جو لوگ اتنا مہنگا شوق گھر میں پورا نہیں کر سکتے وہ وڈیروں کے ڈیرے پر جا کر پورا کرتے ہیں۔ اس نے کہا اﷲ کرے تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرے تاکہ غریب عوام بھی خوشی خوشی اپنی زندگی بسر کر سکیں۔(فوٹو:اعجاز لاہوری )