افغانستان : 40 طالبان نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
کابل(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ غور میں فوجی دبا ئو میں اضافے کیوجہ سے40 طالبان نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، افغان وزارت دفاع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔گزشتہ روز وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی صوبہ غور کے ضلع شاہرک میں افغان فوج ، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کا مشترکہ کلین اپ اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔بیان کے مطابق تقریبا150 طالبان نے پچھلے ہفتوں کے دوران شاہرک میں فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں۔