عدالتی حکم نظر انداز: امریکہ سے ایرانی طالبعلم کو ملک بدر کردیاگیا
واشنگٹن ڈی سی( آن لائن ) امریکی حکام نے عدالتی حکم نظر انداز کرتے ہوئے بوسٹن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایرانی طالبعلم کو ملک بدر کردیا ۔ غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق چوبیس سالہ محمد شہاب حسین عابدی بوسٹن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہے تھے امریکی امیگریشن حکام نے ایرانی طالبعلم کو ملک بدر کردیا امریکی سول لبرٹیز یونین اور دیگر قانونی ماہرین نے ایرانی طالبعلم کو ملک بدر کرنے کی شدید مخالفت کی۔