اسلام آباد یونائٹیڈ کی نئی کٹ متعارف
لاہور (نمائندہ سپورٹس+نمائندہ سپورٹس)دو مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچویں ایڈیشن کیلئے کٹ متعارف کرا دی ہے۔ پاکستان سپورٹس کو ہوم آف کٹس کا تصور بھی پیش کیا ہے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا مستقل گھر قرار دیدیا ‘ مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ‘پچھلے برسوں میں کٹس میں جو تبدیلیاں کی ہیں وہ اس کی عکاس ہیں۔ پرستار سرخ رنگ میں دیکھیں گے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے ، جہاں ہم نے کھیلنے کیلئے پانچ برس کا انتظار کیا ہے۔