ٹیلی نار کی چیئرپرسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسرکی ڈیووس میں وزیراعظم سے ملاقات , وزیراعظم نے ملک پر ٹیلی نار کے اعتماد کو سراہا
ٹیلی نار کی چیئرپرسن Ms.Gunn Waersted اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار Sigve Brekke نے بدھ کے روز ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے 2005سے پاکستان میں ساڑھے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ موجودگی پر ملک پر ٹیلی نار کے اعتماد کو سراہا۔
ملاقات میں اچھے نظم ونسق کیلئے مسائل کے ڈیجیٹل حل پر عملدرآمد، روابط کے ذریعے عزبت کے خاتمے اور موبائل کے ذریعے اقتصادی لین دین بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ٹیلی نار نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے کیلئے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان میں اس شعبے کی ترقی کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔
فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر Ms.Sheryl Sandbreg نے بھی ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔