سینیٹر سرا ج الحق کا منی بجٹ پر ردعمل ,حکومت کا منی بجٹ صرف کاسمیٹک چینج ہے : سینیٹر سرا ج الحق
سینیٹر سرا ج الحق نے منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا منی بجٹ صرف کاسمیٹک چینج ہے, تین ماہ بعد منی بجٹ پیش کرنا ایک نئی مثال ہے , چار اعشاریہ نو ٹریلین کے بجٹ میں دو سو بلین ریونیو بڑھانے کیلئے ایک بہت بڑی ایکسرسائز کی گئی , بجٹ میں ایف بی آر ،زرعی اور صنعتی اصلاحات کیلئے کچھ نہیں کیا گیا, معاشی ڈاکومنٹیشن کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا , ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے اورخسارے میں چلنے والے قومی اداروں کو پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا،سودی نظام معاشی تباہی کی اصل وجہ ہے ،سودکے خاتمہ کیلئے کوئی خاکہ پیش نہیں کیا گیا، وزیر خزانہ نے سابقہ وزرائے خزانہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کو بہت سے سہانے خواب دکھائے ہیں ، جب تک غریب کو آٹا، دال، چینی اور گھی سستا نہیں ملتا ،کسی کو یقین نہیں آئے گاکہ ٹیکسوں میں کمی کردی ہے ، حکومت نے بجلی تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان نہیں کیا جس سے عوام کی امیدوں کا خون ہواہے ، جب تک حکومت کے اعلانات پر عملدرآمد نہیں ہوتا اس بجٹ کی کوئی اہمیت نہیں ۔