سانحہ ساہیوال، 72 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے اعلان پر عمل کرکے دکھایا :عثمان بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال پر انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا اور 72 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے اعلان پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون سے تجاوز کرنے والوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔ حکومت پنجاب انصاف کے وعدے کے ساتھ کھڑی ہے اور جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے تناظر میں فیصلے کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی عمران خان کی حکومت کا پہلے دن سے وعدہ ہے اور صوبے میں قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے کیونکہ قانون، میرٹ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے۔