لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر ریلوے سعد رفیق کیخلاف پیرا گون کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے رہا ئی کا حکم دے دیا۔ بدھ کو جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میںلاہور ہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ نے قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو آگاہ کیا کہ قیصر امین بٹ پیراگون کیس میں وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، ان کی ضمانت منظور ہونے پر نیب کو کوئی اعتراض نہیں۔ قیصر امین کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیب پراسیکیوٹر گارنٹی کیلئے قیصر امین بٹ کا نام ای سی ایل میں ڈلواسکتے ہیں۔ دونوں وکلا کا موقف سننے کے بعد عدالت نے قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔نیب نے پیراگون ہاﺅسنگ سیکنڈل کی تحقیقات کیلئے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو حراست میں لے رکھا ہے، قیصر امین بٹ پیراگون سوسائٹی کے ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرتے رہے ہیں جس پر ان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024