قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کو گزشتہ روز سامنے لانے کا کہا گیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا، پنجاب حکومت کی غلط بیانی پر وضاحت پیش کرنے چاہیے۔ کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ 72 گھنٹوں میں ایوان میں پیش کر دی جائے گی لیکن اسے ابھی تک پیش نہیں کیا گیا.
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر میرے استعفے اور رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا جب کہ رانا ثناء اور ڈاکٹر توقیر نے 48 گھنٹوں میں خود رضاکارانہ طور پر استعفے پیش کیے۔
اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ساہیوال پر پہلے وزیراعظم پھر وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں۔