چائنا پیپلز بینک اورقومی اصلاحاتی و ترقیاتی بیورو سمیت آٹھ اداروں نے حال ہی میں شنگھائی کو بین الاقوامی مالیاتی مرکز بنانے کا عملی منصوبہ 2018ءتا 2020ءجاری کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شنگھائی 2020ءتک چین کی معاشی طاقت اور چینی کرنسی آر ایم بی کی عالمی حیثیت سے مطابقت کا بین الاقوامی مالیاتی مرکز بن جائے گا۔اس ہدف کی تکمیل کے لئے کھلے پن پر توجہ دیتے ہوئے مالیاتی مرکز کے عالمی اثرات کو بڑھانے کےلیے کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اصلاحات اور تخلیقات کو فروغ دیا جائے گا، مالیاتی اداروں کی صلاحیت کو تمام پہلووں سےبہتر بنایا جائے گا ، بہتر خدمات پر زور دیاجائے گا اور انسدادِ مالیاتی بحران کو اہمیت دیتے ہوئے بہترین تجارتی ماحول پیدا کیا جائے گا.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024