ہم یورپی یونین پر جوابی پابندیوں کا حق محفوظ رکھتے ہیں: روسی وزارت خارجہ
روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم یورپی یونین کی طرف سے روس پر پابندیوں کے جواب میں جوابی پابندیوں کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی پر گیس حملے کی وجہ سے یورپی یونین کے روس پر پابندیاں لگانے کے فیصلے کے خلاف ہم جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی حکومت اسکریپل واقعے کو استعمال کر کے برگزٹ کے ایجنڈے کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔بیان میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ اسکریپل اور ان بیٹی کے زہریلی گیس سے متاثر ہونے کے بارے میں روس پر لگائے جانے والے الزامات غیر حقیقی ہیں۔ برطانوی حکومت اسکریپل دعوے کو استعمال کر کے داخلی سیاست کے لئے کام کر رہی ہے اور روس پر الزامات لگا کر برگزٹ مذاکرات میں درپیش بحران کو ڈھانپنا چاہتی ہے۔