اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا تاہم انٹر بینک میں ڈالرمستحکم رہا جس کے بعد 138 روپے 93 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 139 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرمستحکم رہا اور 138 روپے 93 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ روز سٹیٹ بینک میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر جمع کروائے گئے جس کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کی توقع ہے، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت معاشی پالیسیوں میں مثبت تبدیلی لاتے ہوئے دوست ممالک کے پیکج میں ملنے والے ڈالرز درآمدی اخراجات میں استعمال کرنے کی بجائے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024