سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہسپتا ل میں داخل نہ کرکے صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج اور جناح ہسپتا ل کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی سفارشات ہمیں موصول ہوئیں جس میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو ہسپتا ل میں داخل کرنے کی سفارش کی تھی۔ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کو ہسپتا ل میں داخل ہونا چا ہئے ، انہیں ہسپتا ل میں داخل نہ کرکے ان کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا گیا
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024