قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام کو ہوگا، صدارت سپیکر اسد قیصر کریں گے.قومی اسمبلی میں آج وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ پیش کریں گے
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہونگے، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس اپوزیشن کی جانب سے آج شدید احتجاج ہوگا،اپوزیشن سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ وعدہ کے باوجود پیش نہ کرنے پر احتجاج کرے گی،اپوزیشن منی بجٹ کو عوام پر مزید مہنگائی بڑھانے کے اقدام کے طور پر مسترد کرے گی اور احتجاج کرے گی،بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس بھی متوقع۔
پی ٹی آئی بھی احتجاج کی صورت میں جوابی حکمت عملی تیار کرے گی۔سپیکر قومی اسمبلی بھی گزشتہ رات پارلیمانی رہنماؤں سے ماحول شائستہ رکھنے کی گزارش کرچکے،قومی اسمبلی کے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیاوزیر خزانہ اسد عمر فنانس سپلیمنٹری سیکنڈ ایمینڈمنٹ بل پیش کریں گے۔وزیر قانون فروغ نسیم اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں میں توسیع بارے بھی پیش کرینگے۔دونوں مذکورہ بالا امور ایجنڈا کا حصہ ہیں۔