بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوگیا ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مستونگ میں کھڈ کوچہ کے علاقے میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ایف سیون پی جی گرکرتباہ جبکہ حادثے میں پائلٹ شہید ہوگیا۔ پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے تربیتی مشن پرتھا۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئرہیڈ کوارٹرزنے حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کے احکاما ت جاری کردیئے۔مستونگ کے ڈپٹی کمشنر ممتاز کھیتران کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ نے مزید بتایا ہے کہ طیارے کے حادثے میں پائلٹ لیفٹیننٹ طاہر شہید ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرفورس کا طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا ہے۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ ایف سیون پی جی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ مستونگ میں گر کر حادثے کا شکار ہو گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024