افریقی ملک ایتھوپیا میں ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے گذشتہ 6ماہ کے دوران دہشت گردی اور خیانت کے الزام میں گرفتار 13ہزار افراد کو عام معافی دی گئی ۔ ایتھوپیا کی سابقہ حکومت نے 2015 کے دوران ملک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں ے دوران اپوزیشن رہنمائوں، طلبا، صحافیوں، سماجی کارکنوں دیگر شہریوں سمیت 30ہزار افراد کو حراست میں لیا تھا۔گذشتہ برس اپریل میں ایتھوپیا میں برسراقتدار آنے والے اصلاح پسند رہنما ابی احمد نے نہ صرف پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ جاری طویل محاذ آرائی کے خاتمے کا اعلان کیا بلکہ دہشت گردی اور غداری کے الزام میں گرفتار ہزاروں افراد کی سزائیں معاف کیں۔ ایتھوپیا کے سرکاری ٹیلی ویژن ''فانا''نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی دفتر سے جاری ایک رپورٹ میں بتایاگیا کہ مجموعی طورپر 13ہزار 200افراد کو عام معافی دی گئی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024