سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جمیل نے کہا ہے کہ وہ جے آئی ٹی اور حکومت کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں۔سانحہ ساہیوال پر بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ نے مہر خلیل اور ذیشان جاوید کے ورثا ءسے ملاقات کی۔ 30منٹ جاری رہنے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا کہ معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، بہت جلد حتمی نتیجہ اخذ کر لیا جائے گا۔ذیشان جاوید کے بھائی احتشام جاوید کے مطابق جے آئی ٹی نے بتایا کہ ذیشان کا کسی دہشت گرد گروپ سے تعلق کا ثبوت نہیں ملا۔دوسری جانب سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جمیل کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی اور حکومت کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں۔ذیشان اور خلیل کے ورثا نے کہا کہ انہوں نے فیروز پور روڈ پر احتجاج کرنا تھا تاہم جے آئی ٹی کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج موخر کردیا ہے لیکن اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو دھرنا دیں گے۔واضح رہے 19 جنوری کی سہ پہر سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔mk/nsr
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024