تین روزہ گولڈن جوبلی انٹر سکولز و کالجیٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز
ملتان (سپورٹس رپورٹر)تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام 50ویں گولڈن جوبلی انٹر سکولز اینڈ کالجیٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ 24جنوری تک رہنے والے بوائز مقابلوں کا افتتاح پرنسپل گوررنمنٹ ایمرسن کالج وصدر کالجز سپورٹس کمیٹی بوائزپروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے کیا۔پہلے روز 100،400اور800میٹرریس ،جیولن تھرو،ڈسکس تھرو اورہائی جمپ کے مقابلوں کا انعقاد ہوا،ہائی جمپ میں سکولز مقابلے میں گورنمنٹ ایم سی سکول بوریوالا کے محمد اسماعیل اورمحمد گل نے بالترتیب پہلی اوردوسری جبکہ گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول تلمبہ کے مظہرحسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کالجز کے مقابلوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج بورے والا کے سکندرحسین پہلے ،پنجاب کالج ملتان کے محمد اویس دوسرے اورگورنمنٹ ڈگری کالج میلسی کے محسن حسن تیسرے نمبر پر رہے،جیولن تھرو کے سکولز مقابلے کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول 88/WBوہاڑی کے ارسلان بشیرکی پہلی ،گورنمنٹ ہائی سکول 102/15Lخانیوال کے محمد علیم کی دوسری اورگورنمنٹ ہائی سکول 88/WBوہاڑی کے ثناء اللہ کی تیسری پوزیشن رہی ،کالجز مقابلے میں گورنمنٹ کالج میلسی کے محمد مبین اول،گورنمنٹ کالج وہاڑی کے ماجد چوہدری دوئم جبکہ گورنمنٹ کالج سائنس ملتان کے محمد ابوبکر کی تیسری پوزیشن رہی۔،ڈسک تھرو میں سکولز لیول میں گورنمنٹ 2KMRسکول ملتان کے محمد وسیم بازی لے گئے ،گورنمنٹ ہائی سکول 102/15Lمیاں چنوں کے محمد علیم اورگورنمنٹ ہائی سکول 2KMRسکول ملتان کیمحمد عبداللہ بالترتیب دوسری اورتیسری پوزیشن لے اڑئے،سکولز مقابلوںمیں 800میٹر ریس میں ثاقب علی گورنمنٹ ہائی سکول 115/15Lمیاں چنوں فسٹ،محمدعدنان گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی سکینڈ اورمحمد ارسلان گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول تلمبہ تھرڈ پوزیشن پررہے،کالجزمیںگورنمنٹ کالج بورے والا محمد تنویربازی لے گئے،پنجاب کالج کے محمد دانش دوسرے اورعثمان اختر گورنمنٹ ہائیر سکینڈری گگومنڈی تیسرے نمبر پررہے۔