حکومت نے گرانٹ کی مد میں ایک پیسہ نہیں دیا، کو چیئرمین سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے کو چیئرمین عالمگیر شیخ نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی کے باوجود رواں سال حکومت نے گرانٹ کی مد میں ایک روپیہ نہیں دیا ۔فیڈریشنز کو گرانٹ جاری نہ کرنا افسوسناک ہے ،تین انٹرنیشنل ٹورز کے اخراجات ایسوسی ایشن نے خود برداشت کئے۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ کے حالات اچھے دکھائی نہیں دے رہے ۔کھیلوں سے بحالی کیلئے قائم ٹاسک فورس سے زیادہ توقعات نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کو یہ نہیں معلوم کہ کس فیڈریشنز نے عالمی سطح پر کتنے میڈلز لئے پاکستان میں کھیلوں کے معاملات تباہ کن صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔