پنجاب حکومت نے عوامی مقامات پر وائی فائی کی مفت سہولت بند کردی
لاہور(نوائے وقت نیوز)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وائی فائی کی مفت سہولت بندکردی گئی ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی طرف سے دوسال سے عوامی مقامات پرشہریوں کو وائی فائی کی مفت سہولت دی جارہی تھی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے 2017 میں شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت لاہور،ملتان اورراولپنڈی میں 200 سے زائد مقامات پر شہریوں کو سہولت مہیا کی جارہی تھی ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے ریلوے اسٹیشن ، میٹرواسٹیشن، ائیرپورٹ ، کالجز، یونیورسٹیوں اورپبلک مقامات پر وائی فائی کی مفت سہولت دی گئی تھی جسے اب بند کردیا گیا ہے۔