تین کرکٹ کلبوں کا مشترکہ اجلاس، علی عمران ملہی گروپ کی حمایت کا اعلان
ملتان (سپورٹس رپورٹر)القادر میموریل کرکٹ کلب ،الغازی کرکٹ کلب ،المجاہد کلب اور گیلانی کرکٹ کلب کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔جس میں القادر میموریل اور الغازی کلب کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جسے تسلی بخش قرار دیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی اے ملتان کے الیکشن میں علی عمران ملہی گروپ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امجد حیات خاکوانی نے کہا کہ علی عمران ملہی گروپ کے تمام امیدوار الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ یکم فروری سے پانچواں مخدوم غلام نبی شاہ گیلانی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا۔جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔نٹرفیس 28 جنوری تک کرائی جاسکے کی جبکہ 29 جنوری کو ڈراز نکالے جائیں گے۔ خواہشمند ٹیمیں سیکرٹری ٹورنامنٹ حافظ عبدالمالک قریشی سے رابطہ کرسکیں گی۔