ڈیڑھ سال میں سکواش کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی، شاہد اختر
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے ہمراہ سینیئر نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن ایئر مارشل شاہد اختر علوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندر رہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے جونیئر کھلاڑی اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑیوںمیں سے ہیں .پاکستان میں سکواش کا بہت ٹیلنٹ ہے. انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے کے لئے ڈپارٹمنٹس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔