دوبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 798 گرام آئس ہیروئن برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر دوبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 798 گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسے اے این ایف نے گرفتار کرلیا مسافر راشد خان سکنہ پشاور امارات ائر لائن کی پرواز نمبرEK - 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دوبئی روانگی کیلئے پہنچا تو اے این ایف نے اس کے سامان کی چیکنگ کے دوران اس کے بیگ میں چھپائی آئس ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔