سانحہ ساہیوال ، امن ترقی پارٹی کی درخواست پر آئی جی پنجاب طلب وفاق سے رجوع کرنے کی ہدایت
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل انکوائری کی امن ترقی پارٹی کی درخواست پر آئی جی پنجاب طلب اور وفاق سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ،چئیرمین امن ترقی پارٹی کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کے صدر میاں آصف محمود ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی ،امن ترقی پارٹی کے چئیرمین محمد فائق شاہ نے کہ سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے ،جے آئی ٹی کی رپورٹ کوئی تسلیم نہیں کرے گا یہ انصاف کے دعویداروں کے لئے بڑا امتحان ہے ،انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور لواحقین کے اطمینان تک ہر پہلو مکمل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں ایسے کئی واقعات رونما ہو ئے ہیں مکمل تحقیقات کر کے پولیس کے ناروا سلوک سے لوگوں کو آزاد کیا جائے ہر تحصیل اور ٹائون سطح پر انکوائری کی جائے اس پر امن ترقی پارٹی ساتھ دے گی ۔