انٹر میڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان کیلئے داخلے بھجوانے کا شیڈول جاری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے چیئرمین پنجاب بورڈزکمیٹی آف چیئرمین کے فیصلے کے مطابق انٹر میڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان2019 ء کیلئے داخلے بھجوانے کیلئے شیڈول جاری کردیا امتحان6 مئی سے شروع ہوگا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات سنگل فیس کے ساتھ داخلہ 13 فروری ، ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ 27 فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ 7 مارچ تک اپنا داخلہ بھجوا سکتے ہیں ۔