دو گھروں سے19 لاکھ روپے ،موبائل فون چوری ، ڈاکو دکان سے 70 ہزار روپے ، موبائل فون لوٹ کر فرار
راولپنڈی ،اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ نصیر آباد کوآصف نے بتایا کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مدعی سے گن پوائنٹ پر نقدی ، موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کوابوبکر نے بتایا کہ میٹرو بس میں دوران سفر میری ہمشیرہ کا پرس چوری ہوگیا جس میں ساڑھے تین ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون تھے تھانہ صدربیرونی کو فضل نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ رتہ امرال کو مختیار نے بتایا کہ میرے گھر سے چھ لاکھ روپے کی نقدی چوری ہوگئی تھانہ نیوٹائون کو ہارون نے بتایا کہ مدعی کی کارچوری ہوگئی تھانہ صدربیرونی کو شوکت نے بتایا کہ مدعی کے گھر سے 13لاکھ روپے کی نقدی اورموبائل فون چوری ہوگئے تھانہ گنجمنڈی کو نبیل نے بتایا کہ ایک لڑکا میرا بیگ چھین کر فرار ہوگیا جس میں پانچ ہزار روپے کی نقدی ، طلائی چین ، یو ایس بی موبائل فون اور دیگر اشیاء موجود تھیں تھانہ روات کومنصب نے بتایا کہ تین مسلح ڈاکو میری دکان سے 70 ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ریس کورس کو شاہ زیب نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ آبپارہ کو فروا شاہ نے بتایا کہ جی سکس بازار میں ایک شخص مجھ سے پرس چھین کر فرار ہوگیا پرس میں 39 ہزار روپے کی نقدی اور(صفحہ5بقیہ 1)