ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ریلوے سٹاف کی ٹریننگ
اسلام آباد(خبر نگار) وزارت ریلوے نے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریلوے کے آپریشنل سٹاف، سٹیشن ماسٹر، اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر اور گارڈ کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ٹریننگ دی گئی ہے۔ کسی مسافر کی زیادہ طبیعت خراب ہونے کی صورت میں قریبی ریلوے ہسپتال سے ڈاکٹر کو بھی بلایاجاسکے گا جو مریض کو موقع پر چیک اپ کے بعد سفر جاری رکھنے یا کسی قریبی ہسپتال میں ریفر کرنے کا مشورہ دے گا۔ ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی میڈیکل سہولیات کے لئے فرسٹ ایڈ بکس تمام ٹرینوں اور ریلوے سٹیشنز پر مہیا کر دیئے گئے ہیں تاکہ کسی ایمرجنسی صورتحال میں زخمی اور بیمار مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔