وزیرخزانہ اسدعمرآج قومی اسمبلی میں سرمایہ کاری، تجارت ،صنعت اور تجارت کے فروغ کیلئے پیکج پیش کریں گے۔
وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پیکج کابنیادی مقصد کم آمدنی والے گھروں کی حوصلہ افزائی اورمینوفیکچرنگ، برآمدات، زرعی قرضے اورمعاشی سرگرمیوں کو فروغ دیناہے۔پیکج کامقصد سرمایہ کاری کے لئے کاروبارکے طریقہ کارکوآسان بنانابھی ہے۔حکومت نے پیکج میں تاجربرادری ،ایوانان تجارت کے نمائندوں، ماہرین اورصنعتوںکے پیشہ ور افرادسمیت مختلف فریقوں کی تجاویزشامل کی ہیں۔پیکج میں معاشرے کے غریب طبقے کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایاجائے گا۔