کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی عبوی ضمانت میں14 فروری تک توسیع کر دی ہے جبکہ عدالت نے انور مجید اور عبدالغنی مجید کی درخواست ضمانت پر سماعت6 فروری تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کو منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ڈاکٹر فریال تالپور اور دیگر ملزمان بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر ممتاز الحسن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے مئوکلین کی عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت کے جج نے منظور کر لیا۔ عدالت نے آصف علی زرداری، ڈاکٹر فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی۔ جبکہ عدالت نے ملزمان کو حاضری لگانے کے بعد عدالت سے جانے کی اجازت دے دی۔جبکہ دوران سماعت انور مجید کے وکیل منیر بھٹی نے اس بات پر زور دیا کہ انور مجید اور اے جی مجید کی درخواست ضمانت پر کاروائی آگے بڑ ھائی جائے کیونکہ حتمی چالان بھی پیش نہیں کیا جا رہا اور سپریم کورٹ کا جو حتمی حکم آیا ہے اس میں کہیں بھی سپریم کورٹ نے نہیں کہا کہ بینکنگ کورٹ مزید کارروائی نہ کرے اس لیے عدالت احکامات جاری کر سکتی ہے اور مقدمہ کی بات آگے بڑ ھائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ سے انور مجید اور اے جی مجید جیل میں ہیں انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے ۔ جبکہ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بختیار چنا نے بتایاکہ ہمارے پاس ریکارڈ نہیں ہے جبکہ پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر اسلام آباد میں ہیں ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے نیب نے ریکارڈ طلب کیا ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر مقدمہ نیب میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ چونکہ عدالت کے پاس ریکارڈ نہیں ہے اور تفتیش کا علم نہیں ہے کہ تفتیش کہاں تک پہنچی ہے اس لیے ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت نہیں کی جاسلتی ۔عدالت نے انور مجید اور اے جی مجید کی درخواست ضمانت پرمزید کارائی 6 فروری تک ملتوی کر دی ۔ جبکہ عدالت نے اے جی مجید کو مکمل میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024