ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے 2بچے بازیاب ، ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی) پولیس نے ایک ماہ قبل سبزہ زار سے اغواہونے والے 2بچوں کو حاصل پور کے علاقہ سے بازیاب کرالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل سبزہ زار کے علاقہ میں مدرسے جاتے ہوئے10سالہ ابراہیم اور11سالہ عبدالرحیم کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا ۔ انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار حسنین حید ر اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو نہ صرف بازیاب کروالیا بلکہ اغواکارریاض سمیت دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا، کارروائی پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی جانب سے حسنین حیدر اور ان کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد کابھی اعلان کیا ہے ۔