3 منشیات فروشوں کو2،2 سال قید اور جرمانے کی سزا
فیروزوالہ ( نامہ نگار) تحصیل فیروزوالہ کی دو عدالتوں نے زیر سماعت منشیات کے تین مقدمات کے فیصلے سناتے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر تین ملزموں کو دو دو سال قید اور پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ، جبکہ مقامی عدالت نے بجلی چوری کے دو مقدمات کے فیصلے سناتے ہو ئے دو ملزموں کو جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ۔