مختصر عدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف زیر التوا شکایات پر کارروائی کے لیے دائر درخواست پر وکیل کی عدم پیشی کے باعث سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے لائیرز فاونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی۔لاہور ہائی کورٹ میں سیکرٹری کیمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔خصوصی عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کیخلاف امدادی رقوم کی تقسیم میں خوردبرد کے حوالے سے کیس میں پیش نہ ہونے پر مقدمے کے گواہ کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4فروری تک ملتوی کر دی ہے۔