مشیر وزیر اعلی چوہدری اکرم کا ظہرانہ گورنر پنجاب،نعیم الحق سمیت اہم شخصیت کی شرکت
لاہور (نیوز رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری اکرم کی جانب سے ظہرانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری سروریوزیر اعظم کے مشیر خصوصی نعیم الحق، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی ارشد داد، وسطی پنجاب کے صدر عمر ڈار، ڈاکٹر زرقا، مجیب الرحمن شامی نصر اللہ ملک، سلمان غنی، ہمایوں سلیم ،ایثار رانا ، ایاز شجاع، احمد ولید ،خالد قیوم سمیت ممتاز صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر خصوصی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کی ابتر اقتصادی صورتحال ورثے میں ملی پولیس میں جب تک نئے سرے سے اصلاحات نہیں آئیں گی کچھ بہتر نہ ہو گا ملک میں تبدیلی صرف چہروں میں آئی ہے عوام کو تبدیلی ابھی نہیں ملی آج سانحہ ساہیوال پر رپورٹ ملے گی جو بھی قصور وار ہو گا اسے نشان عبرت بنائیں گے۔