پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے 89 پولیس ملازمین کی ٹرانسفرو پوسٹنگ کے احکامات جاری کئے ہیں۔ٹرانسفر ہونے والوں میں 2سب انسپکٹر ز،4اے ایس آئیز،25 ہیڈ کانسٹیبلز،57 کانسٹیبلزاورایک لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں۔ یہ پولیس ملازمین ہفتے کے روز اردل روم میںڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے پیش ہوئے تھے۔جن کے گزشتہ روز ٹرانسفرپوسٹنگ آرڈر جاری کر دیئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ اردل روم میں ذاتی شنوائی کا مقصد ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے۔انہوں نے پولیس ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی جگہ تعیناتی کیلئے سفارشیں کروانے کی بجائے اردل روم میں اپنے مسائل سامنے لائیں۔