مدثر چوہدری ایڈووکٹ چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی لاہور نامزد
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)سابق کوآرڈینیٹر پاکستان بار کونسل مدثر چوہدری ایڈووکٹ کو چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی لاہور نامزد کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری پنجاب بار کونسل نے نوٹفکیشن جاری کیا۔نوٹیفیکیشن کے بعد نئے چئیرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی لاہور مدثرچوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ میں رانا انتظار حسین کا بے حد شکر گزار ہوںکہ انہوں نے نوجوان نسل کو آگے آنے کا موقع دیا۔ انہوں نے رانا نعمان اشرف ، ارسلان ، ملک راشد کو قصور ،عمیر جاوید کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، غلام مجتبے ٰچودھری ، مرزا حسیب اسامہ، جواد، شاہد نعیم، عمران جاوید، رحمان ناصر، اشیاق رسول، مقدرمنیر،انجم اقبال، عدنان روف بھٹی، عتیق چوہدری، عدیل عارف کو ممبر لیگل ایجوکیشن پنجاب بار کونسل ضلع لاہور کے لئے نامزد کر دیا ۔