منی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے:اعجاز احمد چودھری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ منی بجٹ میں روشن اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، قوم کی نظریں وزیراعظم عمران خان پر ہیں، گڈ گورننس میں ہمارا مقابلہ ہی نہیں ہے ،پہلے تمام بجٹ جعلی تھے اب اصلی آ رہے ہیں، حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، سابق حکمرانوں کو پاکستان سے دل چسپی نہیں تھی ان کا مقصد صرف اپنی تجوریاں بھرنا تھا۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو چکا ہے ،نواز شریف اور شہباز شریف قومی مجرم ہیں انہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے،حمزہ شہباز صاحب بڑھکیں مارتے ہیںصبر کریں انہیں بھی اپنا حساب دینا ہوگا،کرپٹ مافیا اور سیسلین مافیا کیخلاف جدو جہد میں فخر محسوس ہوتاہے، کپتان کے نئے پاکستان میں بد دیانتی اور لوٹ مار کرنے والے کا ٹھکانہ جیل کی سلاخیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آ ئی بہت جلد ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی اور پاکستان کے کروڑ عوام صنعتکاروں اور تاجروں کے لئے اچھا وقت جلد آنے والا ہے کہ جب ملک سے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کا حقیقی معنوں میں خاتمہ ہو جائے گاحکومتی اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔