ایک تصویر ایک کہانی
عارف والا کا رہائشی محمد یاسین گڑھی شاہو میں چارہ فروش کے پاس مزدوری کرتا ہے پانچ بچے ہیں بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ،اسی دوکان پر چار ملازم کام کرتے تھے لیکن جب سے حکومت پنجاب نے گائے بھینسوں کو شہر سے باہر منتقل کیا ہے یہاں کام بہت کم ہوگیا ہے، اور میں اکیلا یہاں کام کرتا ہوں جن لوگوں نے گھروں میں بکریاں وغیرہ رکھی ہیں، وہ چارہ لے کر جاتے ہیں اپنے بچوں سے دور رہ کر مزدوری کر رہا ہوں اور ہر ماہ تنخواہ ملتے ہی گھر جاتا ہوں اور خرچہ دے آتا ہوں ، بچے ابھی چھوٹے ہیں اور پڑھ رہے ہیں کوشش ہے کہ میرے بچے تعلیم حاصل کرلیں تاکہ وہ محنت مزدوری سے بچ سکیں اور ان کامستقبل اچھا ہو جائے ، مہنگائی اس دورمیں مکان کا کرایہ بل وغیرہ ادا کرکے مشکل سے گزارا کر رہے ہیں ، اللہ تعالیٰ سے ہر وقت دعا کرتا ہوں کہ میرے بچے لائق ہو جائیں۔(فوٹو اعجاز لاہوری)